حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مشرقی سعودی عرب میں بلڈوزرز نے شہر قطیف کے آس پاس راتوں رات ایک مسجد کو تباہ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق،سعودی سوشل میڈیا صارفین نے مشرقی سعودی عرب کے شہر قطیف کے نواح میں واقع گاؤں ام الحمام میں ایک مسجد کے انہدام کی اطلاع دی ہے، سعودی وکی لیکس کی ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت کے بلڈوزروں نے گلی کو چوڑا کرنے کے بہانے راتوں رات مسجد کو مکمل طور پر ختم کردیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں گذشتہ پانچ ماہ میں سعودی حکومت کے ذریعہ تباہ کی جانے والی یہ دوسری مسجد ہے، دسمبر 2020 میں ، سعودیوں نے العوامیہ میں مسجد امام حسین علیہ السلام کو توڑ ڈالا،یہ وہی مسجد تھی جس میں شہید شیخ النمر باقر النمر نماز پڑھاتے اور خطبے دیا کرتے تھے۔
یادرہے کہ گذشتہ ماہ ہ شہر قطیف کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اس شہر کی الثورہ اسٹریٹ سے سیکڑوں خاندانوں کو بے دخل کرنے اور گلی کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اس لیے کہ یہ علاقہ 2011 کے مظاہروں کا اصل مرکز تھا۔